پاک فوج پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے۔ ہماری سرحدوں کے محافظ ہمہ تن جذبہ شہادت سے سرشار ہیں۔ میدانِ جنگ ہو یا ملک کے اندرونی معاملات پاکستانی فوج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کا وقار بلند کرنے کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں: ایمان طاہرصادق

عالمی دنیا ہندوستان میں گیارہ پاکستانی ہندو برادری کے افراد کے قتل کے خلاف فوری اقدامات اٹھائے ، ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق پر مظالم کا سلسلہ شب و روز بڑھ رہا ہے ، پاکستان سے جانے والے ہندو ، سکھ اور مسلمانوں کو جاسوسی پر آمادہ نہ ہونے پر اذیتیں دی جاتی ہیں۔ اقوام متحدہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے قتل کیے جانے والے پاکستانی ہندو برادری کے افراد کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں : طاہر اشرفی

تین بڑی پارٹیاں ایف اے ٹی ایف کیلئے قانون سازی پر ایک ہوسکتی ہیں تو جنسی درندوں کو نشان عبر ت بنانے کیلئے کیوں متحد نہیں ہوتیں۔ سینیٹر سراج الحق کاموٹروے واقعہ اور بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب