اپوزیشن کے اعتراضات بے بنیاد ، عدالتی حکم پر حکومت پنجاب نے 21 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر کو ضلع کونسل گجرات کے مالی اور مادی اثاثہ جات واپس کرنے کی ہدایات جار ی کیں ، تحصیل کونسل گجرات ، سرائے عالمگیر اور کھاریاں کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع گجرات کی تمام یونین کونسلز میں 50 لاکھ کے ترقیاتی منصوبہ جات کا اعلان کیا تھا ، ہنگامی اجلاس طلب کرنے کیلئے کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں اب تو قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے ممبران کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جاتی ہے