199

دنیا کی سب سے مہنگی ترین گاڑی فروخت کر دی گئی اس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

نیو یارک (ویب ڈیسک )گاڑیاں بنانے والی نامور فرانسیسی کمپنی ‘بوگاٹی’ نے دنیا کی مہنگی ترین کار متعارف کرادی جو چند لمحے میں ہی فروخت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بوگاٹی کی جانب سے ‘لا وائٹور نوائر’ نامی کار جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو میں پیش کی گئی جسے متعارف کرانے کے فوری بعد ہی خرید لیا گیا تاہم کمپنی کی جانب سے خریدار کی شناخت

ظاہر نہیں کی گئی۔لا وائٹور نوائر کی قیمت 19 ملین ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً پونے 3 ارب روپے بنتے ہیں۔16 سیلنڈر انجن کی حامل 2 دروازوں والی سیاہ بوگاٹی کاربن فائبر سے بنائی گئی ہے جسے کمپنی کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘لا وائٹور نوائر’ دنیا کی مہنگی ترین کار ہے تاہم کمپنی نے خریدار کی شناخت نہ بتاتے ہوئے کہا کہ بوگاٹی برانڈ سے خاص لگاو رکھنے والے شخص نے ان کی جدید کار خریدی ہے۔لا وائٹور نوائر کا ڈیزائن 1930 میں پیش کردہ 57 ایس سی ایٹلانٹک کے مشابہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں