121

قومی ٹیم کو زبردست دھچکا، ٹیم کا سب سے اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

شارجہ(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے تناظر میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل راؤنڈ فہیم اشرف کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بقیہ میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم

مینجمنٹ کے ساتھ مشورے کے بعد کیا ہے اور اب آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچ کھیلنے والے فہیم اشرف پیر کو وطن واپس لوٹ جائیں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی وطن واپسی کی صورت میں کسی کو متبادل کے طور پر یو اے ای نہیں بھیجا جارہا کیونکہ پانچ فاسٹ باؤلر محمد عامر، محمد عباس، جنید خان،محمد حسنین اور عثمان شنواری پہلے ہی امارات میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پہلے ہی اپنے اہم ترین کھلاڑیوں مستقل کپتان سرفراز احمد،فخر زمان،بابر اعظم، حسن علی اور شاداب خان کو آرام دیا ہوا ہے جب کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ انگوٹھا زخمی ہونے کے باعث اس سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں