195

آسٹریلیاکے خلاف میچ توہارگئے لیکن ڈیبیو کرنے والے عابد علی نے اہم ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرالیا

دبئی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ڈیبیو کرنے والے عابد علی نے اہم ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرالیا۔عابد علی نے آسٹریلیا کے خلاف انتہائی ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی۔ انہوں نے 111 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی ہے۔ سلیم الہٰی اور امام الحق کے بعد عابد علی تیسرے پاکستانی

بلے باز ہیں جس نے ڈیبیو میچ میں یہ اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ عابد علی مجموعی طور پر یہ کارنامہ سر انجام دینے والے 15 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں