156

امریکی چڑیا گھر میں تتلیوں کی سالانہ نمائش

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں دنیا بھر سے لائی گئی انواع واقسام کی تتلیوں کی دلفریب نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔بٹر فلائی جنگل نامی اس نمائش کے دوران کئی اقسام کی ہزاروں تتلیوں کو آزاد کیا گیا ہے جہاں آنے والے افراد اپنے اردگرد ا اُڑتی تتلیوں کو دیکھ اور چھو سکتے ہیں۔نمائش میں خصوصی طور پر بچوں کی بڑی تعداد

شرکت کررہی ہے جہاں وہ رنگ برنگی تتلیوں کے درمیان آکر خوشی سے جھوم اْٹھے ہیں۔تتلیوں کی یہ نمائش 12مئی تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران ہزاروں افراد یہاں کا رخ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں