186

ہم نے پاک فوج سے وابستہ یہ 103 اکاؤنٹس بند کر دیئے ہیں ، فیس بک نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ’’ فیس بک کا کہنا ہے ہم نے پاک فوج سے وابستہ 103 پیجز ، گروپس اور اکاؤنٹس بند کر دیئے ہیں ۔“غیر ملکی خبر رساں ادارے ”رائٹرز “ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ فیس بک نے 103 پیجز ، گروپس اور اکاؤنٹس بند کر دیئے ہیں جو کہ نیٹ ورک کا حصہ تھے اور وہ

تمام پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کے ملازمین سے وابستہ تھے ۔فیس بک کا کہناہے کہ ہم نے جو پیجز ، اکاؤنٹس اور گروپس بند کیے ہیں وہ پاکستانی سیاست ، سیاسی رہنماؤں ، بھارتی حکومت اور پاکستانی فوج کے بارے میں معلومات پھیلا رہے تھے ۔فیس بک کے سائبر سیکیورٹی کے سربراہ ” نیتھنل گلیچر ‘ نے کہاہے کہ” آج ہم نے 103 گروپس ، پیجز اور اکاؤنٹس کو فیس بک اور انسٹا گرام پر غیر مصدقہ رویے میں مشغول ہونے پر ہٹایاہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ اس سرگرمی کے پیچھے لوگوں نے اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی ، ہماری تحقیقات میں سامنے آ یا کہ ان کا تعلق آئی ایس پی آر کے ملازمین سے ہے ۔رائٹرز کا کہناہے کہ فیس بک کے اس دعوے پر پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فی الحال کوئی رد عمل جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ فیس بک کی جانب سے 24 پیجز ، 57 اکاؤنٹس اور 7 گروپس کو بند کیا گیا ہے جن کے مجموعی طور پر 2.8 ملین فالورز تھے جبکہ اس کے علاوہ 15 انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی بند کیے گئے ہیں ۔فیس بک نے اسی دوران 687 پیجز اور اکاؤنٹس کو بھی ہٹانے کا اعلان کیا جن کا تعلق بھارت کی

اپوزیشن جماعت کانگرنس کے ساتھ تھا اور یہ اکاؤنٹ بھی غیر مصدقہ رویے میں مشغول پائے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں