114

پروفیسر غلام اعظم مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر دردانہ صدیقی کا خراج عقیدت 

کراچی 02جولائی ( پاسبان نیوز) جماعت اسلامی پاکستان(حلقہ خواتین)دردانہ صدیقی نے بنگلہ دیش کے سابق امیر جماعت اسلامی پروفیسر غلام اعظم مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مرحومہ موجودہ دور میں شہادت حق کے راستے میں صابرانہ رفاقت اور استقامت کا بہترین نمونہ تھیں۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کے ساتھ دعا کی کہ خدا بنگلہ دیش جماعت اسلامی کی آزمائشیں دور فرمائے اور ظالم حکمرانوں سے نجات فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں