175

ہنرفاونڈیشن کا مشن ہنر مند پاکستان ہے:زاہد اسلام ایچ او ڈی ہنر فاونڈیشن

کھاریاں (پاسبان نیوز)ہنر فاونڈیشن ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ زاہد الاسلام نے کہا ہے کہ ہنر فاونڈیشن کا مشن ہنر مند پاکستان ہے ہنر فاونڈیشن ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کرم باغ علاقے کے عوام کے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے جو کم پڑھے لکھے یا میٹرک پاس طلبہ کو مختلف ہنر سکھا کر انہیں باعزت روزگار کی فراہمی کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں وہ گزشتہ روزہنر فاونڈیشن ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کرم باغ پنجن کسانہ کے وزٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ عام طور پر جو بچے ایف اے یا بی اے کرلیتے ہیں تو ان کو مناسب جاب نہیں ملتا لیکن ہمارے بچے جب یہاؓ سے کورس کرکے جاتے ہیں تو انہیں سروس انڈسٹریز سمیت اندرون و بیرون ملک متعدد ادارے جاب آفر کردیتے ہیں یہاں جو ادارہ قائم کیا گیا ہے یہ اس علاقے کے عوام کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم ہے جو اتنے منظم، مربوط اور جدید انداز اور مکمل ورکشاپس کے ساتھ پریکٹیکل کی تمام سہولیات کے ساتھ بچوں کو ہنر سکھارہا ہے انہوں نے کہا کہ ونگ کمانڈر راسد علی خان جو اس ادارے کے سربراہ ہیں بہترین انداز میں اس ادارے کو ہنر فاونڈیشن کے مشن کے عین مطابق چلا رہے ہیں اس موقع پر ونگ کمانڈر ر اسد علی خان نے کہا کہ ہم لوگ یہاں پر 6ماہ دورانیے کے چار کورس سکھا رہے ہیں یہ پائپنگ اینڈ پلمبنگ، مکینکل مینوفیکچرنگ، کوانٹیٹی سروے،الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس ہیں یہان ۃمارا مقصد بچوں کو مچھلی دینا نہیں بلکہ مچھلی پکڑنا سکھانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کم پڑھے لکھے ہر عمر کے بچے ہمار ے پا س آکر ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں