262

صدر گلوبل رائٹرز ایسو سی ایشن اٹلی چوہدری محمد نواز کا گلیانہ پریس کلب کے اعزاز میں ظہرانہ ، علاقہ بھر سے شاعر.. ادیب.. رائٹرز.. جرنلسٹ.. سماجی شخصیات کیشرکت

گلیانہ (پاسبان نیوز)صدر گلوبل رائٹرز ایسو سی ایشن اٹلی چوہدری محمد نواز نے خاور مارکی گلیانہ پر گلیانہ پریس کلب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔ جس میں علاقہ بھر سے شاعر.. ادیب.. رائٹرز.. جرنلسٹ.. سماجی شخصیات نے شرکت کی.
جن میں چوہدری عامر عثمان عادل ۔ فیصل رشید لہڑی۔ چوہدری شاہد بیورو چیف 92 نیوز گجرات۔ صغیر راٹھور 24,نیوز سرائے عالمگیر ۔ پروفیسر محمد ابو بکر فاروقی یونیورسٹی آف گجرات ۔ اسجد محمود حال مقیم سپن۔ چویدری عتیق برسالوی صدر چنار فری ڈائیلائسز ۔ اعجاز منگلیہ۔حافظ عاطف میڈیا کو آرڈینیٹر چنار فری ڈائیلائسز ۔ عابد اقبال ۔ ارشد محمود ۔حاجی نعیم اقبال صدر گلیانہ پریس کلب۔ باو محمد یسین۔ چوہدری خالد پرویز۔ قیصر اسماعیل۔ مصدق عزیز ۔ شہباز رسول ۔ ملک فیصل عباس۔ وقار انجم قادری۔ چوہدری عمران حسین۔ راجہ مٹھو۔ چوہدری عامر پسوال۔ بلال مرزا ۔ شیخ فیصل اینکر پرسن پاسبان میڈیا اور دیگر نے شامل ہیں
اس خوبصورت موقع پر گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کا آغاز بھی کیا گیا جس کا لنک درج ذیل ہئے

www.gwassociation.org

تلاوت وقار قادری اور نعت رسول مقبول قیصر اسماعیل۔ پروفیسر محمد ابوبکر فاروقی۔ عتیق برسالوی۔ عامر عثمان عادل (سابق ایم پی اے) اور ڈاکٹر انصر فاروق مغل نے ظہرانہ تقریب سے خطاب کیا
میاں شبیر صاحب سیالکوٹ سے خاص طور پر سفر کرکے اس پر وقار تقریب میں شامل ہوئے۔ گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن کے اغراض مقاصد سٹیج پر سب کے سامنے بیان کئے،اور واضع کیا کہ اردو زبان کی ترقی کے لئے اٹلی، یورپ میں بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔
مرزا زاہد فاروق چیف ایڈیٹر روز نامہ مدبر گوجرانوالہ سے تشریف لائے اور اس تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔ایسوسی ایشن کی ترقی کے لئے مفید مشورے دیئے ۔
محمد نواز گلیانہ نے سب آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،خاص طور پر پریس کلب گلیانہ کے صدر حاجی نعیم اقبال، انصر فاروق مغل، چوہدری خالد پرویز،پاسبان نیوز کے عزیز الرحمن مجاہد جن سب کی ان تھک کوششوں کی وجہ سے بہت کم عرصہ میں اس خوبصورت تقریب کا انعقاد ممکن ہو سکا
۔اٹلی سے گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن کے رکن ارشد منیر ڈار صاحب ان دنوں پاکستان میں ہیں خیر و برکت اور سلامتی کی دعا انھوں نے کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں