115

شنیلا روت کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مقرر

وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے ایم این اے شینلاروت کو وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی پارلیمانی سیکرٹری مقر ر کیا ہے۔ شینلاروت 2018 کے انتخابات میں اقلیتی مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب ہوئیں۔
شینلاروت پاکستان تحریک انصاف کی دیرینہ اور سر گرم رکن ہیں ۔ انہوں نے 2009 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو کر باقاعدہ عملی سیاست کا آغاز کیا۔ انہوں نے پارٹی اور خاص کر عمران خان کا پیغام پاکستانی اقلیتی برادری خصوصاً مسیحی برادری میں عام کیا۔ 2013 میں تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن میں پنجاب اقلیتی ونگ کی صدر منتخب ہوئی۔ ان کی محنت اور جد وجہد کی بدولت عمران خان نے 2013 میں انہیں پنجاب اسمبلی کی رکن نامزد کیا۔ بطور ایم پی اے شینلاروت کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ اور ان کی کارکردگی کی بدولت 2018 کے انتخابات میں بطور ایم این اے منتخب ہوئی۔ وہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق، قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی اہم رکن ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی انسانی حقوق کمیشن کی بھی منتخب چئیرپرسن ہیں۔
کنیئرڈ کالج اور ایم سی کالج لاہور کی فارغ التحصیل ہیں۔ انسانی حقوق، صنفی مساوات اورانسانی مذہبی آزایوں اور اقلتیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ ملکی اور بین القوامی تنطمیوں سے منسلک رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں