55

عبداللہ گل کی قیادت میں ضلع بھر سے نوجوانوں کو متحد کریں گے اور ان کے شانہ بشانہ نظریہ پاکستان،آئین پاکستان کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں گے:قاری عطااللہ بھدر

کھاریاں (نمائندہ خصوصی) ممتاز مذہبی سکالر قاری عطاء اللہ بھدر نے کہا ہے کہ تحریک جوانان پاکستان کا منشور اور نظریہ ہے وہ کمال کا ہے اس ملک کو اس وقت نئی قیادت کی ضرورت ہے کیوں کہ جتنی بھی ہماری سیاسی جماعتیں ہیں لوگ ان کو آزماچکے ہیں اور ابھی مایوسی کا شکارہیں جس طرح تحریک جوانان پاکستان کا منشور اور ویژن ہے ہم اس راستے پر چلیں گے یہ ملک انشاء اللہ ترقی کی طرف جائے گااور جو اصل نظریہ تھا پاکستان کا ہم اس تک پہنچیں گے ہمارا پاکستان کا آئین اسلامی آئین قران وسنت سپریم لاء ہے ہمارا صل مقصود اللہ کی رضا اور اس ملک کو قائد اعظم کے ویژن پر چلانا ہے ہم تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل کی قیادت میں ضلع بھر سے نوجوانوں کو متحد کریں گے اور ان کے شانہ بشانہ نظریہ پاکستان،آئین پاکستان کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں گے وہ گزشتہ روز عسکری ولاز راولپنڈی میں اپنے ساتھیوں سمیت تحریک نوجوانان پاکستان میں شمولیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں