62

مسلم لیگ ضیاء الحق شہید کے زیراہتمام ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے استحکام پاکستان کانفرنس 4اکتوبر آرٹ کونسل راولپنڈی میں ہوگی

راولپنڈی (پاسبان نیوز) مسلم لیگ ضیاء الحق شہید کے زیراہتمام ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے استحکام پاکستان کانفرنس 4اکتوبر بروزاتوار آرٹ کونسل راولپنڈی میں ہوگی جس کی صدارت سربراہ مسلم لیگ ضیاء شہید جناب اعجاز الحق کریں گے پارٹی کے سنیئر وائس پریذیڈنٹ اسماعیل قریشی کے مطابق اس وقت دشمن کے عزئم کو خاک میں ملا کر مذہبی ہم آہنگی، اتحاد عالم اسلامی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہمیں بحثیت قوم ایک ہونا ہوگا اس سلسلہ میں استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد وقت کی عین ضرورت ہے جس میں ملک کی بڑی سیاسی، مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں