73

پاک فوج پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے۔ ہماری سرحدوں کے محافظ ہمہ تن جذبہ شہادت سے سرشار ہیں۔ میدانِ جنگ ہو یا ملک کے اندرونی معاملات پاکستانی فوج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کا وقار بلند کرنے کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں: ایمان طاہرصادق

پریس ریلیز: “پاک فوج پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے۔ ہماری سرحدوں کے محافظ ہمہ تن جذبہ شہادت سے سرشار ہیں۔ میدانِ جنگ ہو یا ملک کے اندرونی معاملات پاکستانی فوج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کا وقار بلند کرنے کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے افواجِ پاکستان کے خلاف جھوٹے اور لغو پراپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں۔ انکا فوج سے جھگڑا صرف اتنا ہے کہ یہ چاہتے ہیں فوج انکی کرپشن کا دفاع کرے۔ اور جب یہ نہیں ہوتا تو یہ ملکی دفاع کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت پیدا کریں۔ اپنی افواج کا دشمنانِ پاکستان کے اس بے بنیاد پراپیگنڈے کے خلاف ہر فورم پر دفاع کریں۔ افواجِ پاکستان نے نہ صرف زمانہء جنگ بلکہ زمانہء امن میں بھی پاکستان کی سربلندی اور تعمیر کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور کرتی رہے گی، انشاءاللّہ و تعالیٰ۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں