51

جامعہ گجرات کے زیر اہتمام بی اے/ بی ایس سی/بی کام اورایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/ سائنس پارٹ سکینڈکے سالانہ امتحانات2020 کا آغاز 20اکتوبر بروزمنگل کو ہو گ

گجرات (پ۔ر)جامعہ گجرات کے زیر اہتمام بی اے/ بی ایس سی/بی کام اورایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/ سائنس پارٹ سکینڈکے سالانہ امتحانات2020 کا آغاز 20اکتوبر بروزمنگل کو ہو گا۔پارٹ اوّل کے امتحانات 6نومبرسے شروع ہونگے۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے اعلامیہ کے مطابق ان سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لیے امتحانی سنٹروں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ گجرات، جلالپورجٹاں،بیگووال کلاں، کوٹلہ ارب علی خاں، دولت نگر، لالہ موسیٰ، کھاریاں، گلیانہ، سرائے عالمگیر، جلالپور شریف، بھیررتیال،راولپنڈی، کنجاہ، پاہڑیانوالی، پھالیہ، منڈی بہاؤ الدین، ڈنگہ، وزیر آباد، علی پور چٹھہ، گھکھڑمنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شکر گڑھ، ڈسکہ اور نارووال کے مختلف سکولوں اور کالجوں کو بطورامتحانی مراکز قائم کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام ریگولر وپرائیویٹ امیدواران کوڈیٹ شیٹ و رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ کالجوں اور رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ ڈیٹ شیٹ جامعہ گجرات کی ویب سائٹuog.edu.pk./date-sheet.htmlپر دستیاب ہے۔ ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپوں کے لیے امتحانات سے قبل کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے متعلقہ دفتر سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں