96

سرزمین گلیانہ پر پہلے پرائیویٹ کالج آمنہ ڈگری کالج فار گرلزکی پروقارافتتاحی تقریب کاانعقاد ممتازماہر تعلیم ڈائریکٹر کھاریاں کالج آف کامرس کھاریاں، دی سپرٹ سکول اور آمنہ ڈگری کالج کے ڈائریکٹر راجہ انصر محمود کے والدمحترم محمداسحاق راجہ،چوہدری عامر عثمان عادل، چوہدری سجاد اکبر گلیانہ، راجہ عابد حسین ملاگر، ملک محمد اقبال ملکہ، چوہدری افضال احمدنمبردار گلیانہ، چوہدری عرفان عبداللہ اورڈاکٹر انصرفاروق نے فیتہ کاٹا

سرزمین گلیانہ پر پہلے پرائیویٹ کالج آمنہ ڈگری کالج فار گرلزکی پروقارافتتاحی تقریب کاانعقاد ممتازماہر تعلیم ڈائریکٹر کھاریاں کالج آف کامرس کھاریاں، دی سپرٹ سکول اور آمنہ ڈگری کالج کے ڈائریکٹر راجہ انصر محمود کے والدمحترم محمداسحاق راجہ،چوہدری عامر عثمان عادل، چوہدری سجاد اکبر گلیانہ، راجہ عابد حسین ملاگر، ملک محمد اقبال ملکہ، چوہدری افضال احمدنمبردار گلیانہ، چوہدری عرفان عبداللہ اورڈاکٹر انصرفاروق نے فیتہ کاٹا تقریب سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عامر عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کی وہ تحصیل ہے جوپوری دنیامیں سب سے مالدار تحصیل کے طور پرجانی جاتی ہے یہاں پرایک دوڑ لگی ہے نئی دکانیں کھولنے کی نئے پلازے کھڑے کرنے کی میرج ہال اورمارکیاں بنانے کی وہاں اگر کچھ سر پھر ے اپنا سرمایہ تعلیم اداروں پرلگا کر آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت کی راہ پر نکل پڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ عنصر محمود راجہ نے گلیانہ کی سرزمین پر پہلا نجی ڈگری کالج قائم کرکے علاقہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ممتاز ماسٹر ٹرینر فیصل رشیدنے کہا کہ گلیانہ جیسے چھوٹے شہرمیں آمنہ ڈگری کالج کاقیام عنصرمحمود راجہ کی اپنے علاقے کے لئے کچھ کر گزرنے کی تڑپ کا نتیجہ ہے نجی سیکٹر میں یہاں سکول تو بہت ہیں لیکن ایسا کالج جہاں انٹر سے ماسٹرزتک باپردہ ماحول میں،جدید سہولتوں سے آراستہ وپیراستہپر شکوہ عمارت پر مشتمل موجود ہوں عنصر محمود راجہ نے وہ ادارہ بناکر علاقے کے والدین اور بچیوں پربہت بڑا احسان کیا ہے سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عابد حسین ملاگر نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم وقت کی ضرورت ہے گورنمنٹ سیکٹر میں موجود تعلیمی ادارے تعلیم کی ضرورتپوری نہیں کرپاتے اس لئے نجی تعلیمی اداروں کا معاشرے کی تعمیر میں اہم رول ہوتا ہے۔مسلم لیگ ق کی گورنمنٹ نے ہر دور میں تعلیم دوست پالیسیاں اپنا کر تعلیمی ادارے بنائے یونیورسٹی آف گجرات جس کا عملی ثبوت ہے کالج کے ایم ڈی عنصر محمود راجہ نے کہا کہ گلیانہ میں گرلز ڈگری کالج کا قیام میرا ایک خواب تھا جسے پورا کرنے میں چوہدری سجاد اکبر، چوہدری عادل لطیف اور چوہدری افضال نمبردار کا بنیادی کردار ہے جبکہ آج کی افتتاحی تقریب کی کامیابی کا سارا کریڈٹ چوہدری عامر عثمان عادل،ڈاکٹر انصر فاروق مغل، شیخ فیصل اور میری ساری ٹیم کو جاتا ہے میں سب کا مشکور ہوں تقریب میں محمداسحاق راجہ،چوہدری عامر عثمان عادل، چوہدری سجاد اکبر گلیانہ، راجہ عابد حسین ملاگر، ملک محمد اقبال ملکہ، چوہدری افضال احمدنمبردار گلیانہ، چوہدری عرفان عبداللہ اورڈاکٹر انصرفاروق مغل،ڈاکٹر ادریس شہزاد ڈائریکٹر نالج سکول کھاریاں، ڈاکٹر عرفان اسلامک پبلک سکول، ڈاکٹر حافظ بشیر، حاجی راجہ منظور حسین حسام، مدثر سجادراجہ غزالیگروپ آف سکولز، حماد کیانی دی سپرٹ سکول سرسلامت ہائی سکول سہنہ،سعید قریشی ہیڈماسٹر ہائی سکول سہنہ،چوہدری شہزاد بھدر،ملک افضال ملکہ،حاجی ثناء اللہ ملکہ، راجہ مظہر حسام،راجہامجد حسام، ماسٹر شریف ملکہ،شیخ عبدالباسط، مریم راجہ دی سپرٹ سکول، سیدہ عائشہ سندس دی سپرٹ سکول،مس صائمہ قیصر، مس فہمینہ عاصم، مسز افتخار منہاج القرآن سکول،تنزیل الرحمان چوہدری منیجر بنک الفلاح کھاریاں، باومحمد افضل حبیب بنک، الطاف یاد ویلجرز سکول سمیت پانچ سوسے ز ائد مردوخواتین نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں