40

اسلامی نظام کے قیام کے لئے جدوجہد کی پورے اخلاص اور احسن انداز میں ضرورت ہے, وژن کی طرف پیش رفت کے لئے تنظیم اور شعبہ جات میں باہم ربط و تعاون اور ہم آہنگی درکار ہے۔ جماعت اسلامی کی پہچان اس کی دعوت اور اس کے افراد کار ہیں:دردانہ صدیقی

کراچی (پ ر) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلامی نظام کے قیام کے لئے جدوجہد کی پورے اخلاص اور احسن انداز میں ضرورت ہے, وژن کی طرف پیش رفت کے لئے تنظیم اور شعبہ جات میں باہم ربط و تعاون اور ہم آہنگی درکار ہے۔ جماعت اسلامی کی پہچان اس کی دعوت اور اس کے افراد کار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تفھیم منصوبہ ورکشاپ برائے ناظمات صوبہ، اضلاع و مرکزی نگرانات شعبہ جات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دو روزہ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ اجتماعیت کا ہرفرد اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہو۔ معاشرے میں دین کا پیغام پہنچانا دین کے قیام کے لئیے کوششیں اور دوسروں کو اپنا ہمنوا بنانا ہر مسلمان کا مشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کا دو فیصد طبقہ اپنے نظریات اور خیالات سے ہماری اکثریت بالخصوص نوجوان اور خواتین کے اذہان کو متاثر کررہا ہے۔ ورکشاپ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما وقاص انجم جعفری نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسٹریٹجک پلاننگ کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن انسان کو ایک بہترین پلانر بنانا چاہتا ہے، اگر ہمیں اپنی تنظیم کو زندگی کے گوشوں دائروں میں غالب کرنا ہے تو اس کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کرنا ہوگی، تب ہی ہماری جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں