43

اورئینٹل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کھاریاں اورمحکمہ سماجی بہبود کے درمیان باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوگئےضلع گجرات بھر کی این جی اوز کی سفارش سے کالج ہذا میں داخلہ لینے والے طلبہ کو20 فیصد رعایت جبکہ ذہین مگر مستحق طلبہ کی فیس میں 50فیصد رعایت دی جائے گی

کھاریاں (پاسبان نیوز)تحصیل کھاریاں کے واحد فنی تعلیمی ادارے اورئینٹل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کھاریاں اورمحکمہ سماجی بہبود کے درمیان باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوگئے ضلع گجرات بھر کی این جی اوز کی سفارش سے کالج ہذا میں داخلہ لینے والے طلبہ کو20 فیصد رعایت جبکہ ذہین مگر مستحق طلبہ کی فیس میں 50فیصد رعایت دی جائے گی باہمی مفاہمت کی یاداشت پردستخط کرنے کی تقریب گزشتہ روز سوشل ویلفیئر آفس کھاریاں میں منعقد ہوئی جس میں اورئینٹل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر سید فیاض شبیر بخاری اور سوشل ویلفیئر آفیسر مس ثمن اعجاز نے دستخط کئے اس موقع سید فیاض شبیرنے کہاکہ موجودہ دورمیں پاکستان کی ترقی اور طلباوطالبات کے روشن مستقبل کے لئے فنی تعلیم کا حصول بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے روایتی تعلیم کادور گذر چکاہے اوراورئینٹل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کھاریاں میں اس وقت سول اور الیکٹریکل ٹیکنالوجی میں داخلے جاری ہیں جبکہ ایک ہزار سے مختلف شارٹ کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں مس ثمن اعجاز نے کہا کہ اورئینٹل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کھاریاں کی انتطامیہ کے مشکورہیں کہ انہوں نے فنی تعلیم کے فروغ کے لئے این جی اوز کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں