209

پاکستان سعودی عرب تعلقات لازوال ہیں پاکستان ارض حرمین شریفین کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کو متاع عزیز سمجھتا ہے :طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد(عزیزالرحمان مجاہد سے)پاکستان سعودی عرب تعلقات لازوال ہیں ، کوئی طاقت پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو کمزور نہیں کر سکتی ، مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی ، اقتصادی ، سیاحتی ، ثقافتی روابط مزید مضبوط ہوں گے ۔ پاکستان ارض حرمین شریفین کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کو متاع عزیز سمجھتا ہے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب کے پاکستان میں سفیرنواف سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایمان ، عقیدے اور دو قوموں کے تعلقات ہیں۔ موجودہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ تمام عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں مضبوط بنایا جائے ۔ سعودی عرب امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کا مرکزہے اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب کو ہمیشہ کی طرح اپنا بھرپورکردار ادا کرنا ہے ۔ سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں کبھی کمزوری پیدا نہیں ہو سکتی ، مستقبل میں تمام شعبوں میں یہ تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے ۔

2 Attachments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں