199

الحافظ ویلفیئر فاونڈیشن بھدر اور محکمہ صحت گجرات کے زیراہتمام 6 فروری2021ء جامعہ عربیہ تعلیم الاسلام بھدر میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گاکیمپ کی سرسپرستی ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انورجپہ اور ڈپٹی کمشنراسلام آباد چوہدری حمزہ شفقات بھدر اور ممبرضلعی امن کمیٹی قاری عطاء اللہ بھدر کررہے ہیں۔

گلیانہ(نمائندہ خصوصی)الحافظ ویلفیئر فاونڈیشن بھدر اور محکمہ صحت گجرات کے زیراہتمام 6 فروری2021ء جامعہ عربیہ تعلیم الاسلام بھدر میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گاکیمپ کی سرسپرستی ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انورجپہ اور ڈپٹی کمشنراسلام آباد چوہدری حمزہ شفقات بھدر اور ممبرضلعی امن کمیٹی قاری عطاء اللہ بھدر کررہے ہیں۔کیمپ کا آغاز صبح 9بجے ہوگااور کیمپ میں ممتاز ماہرامراض نسواں ڈاکٹر افشاں حسن بھٹی، وویمن میڈیکل آفیسرزلیڈی ڈاکٹر عائشہ مظہر، لیڈی ڈاکٹرآنزہ نعیم، ماہر امراض بچگان ڈاکٹر عدیل ظفر، ممتاز ڈینٹل سرجن ڈاکٹر فاروق چوہدری، ممتاز فزیشن ڈاکٹر عرفان یاسر،میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر احمد شہزاد، ڈاکٹر علی آصف مریضوں کے مکمل چیک اپ اور تشخیص کے بعد فری ادویات دیں گے۔کیمپ میں فری لیب ٹیسٹ، فری ایکسرے، ڈسپنسری اور دیگر سہولیات بھی موقع پر موجودہوں گی خواتین مریضوں کے لئے باوقار پردے کا اہتمام کیا جائے گاکیمپ کے چیف آرگنائزر قاری عطاء اللہ بھدر نے گزشتہ روز تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامی کمیٹیاں بنائیں،کرونا وائرس سے متعلقہ تمام ایس او پیز کا بھی اس کیمپ میں خصوصی خیال رکھا جائے دریں اثناء قاری عطاء اللہ بھدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ کیمپ خصوصی طور پر ڈی سی گجرات سیف انور جپہ اور ڈی سی اسلام آباد چوہدری حمزہ شفقات بھدر کی سرپرستی میں لگایا جارہا ہے اس لئے یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور بھرپور کیمپ ہو گا جس میں کئی طرح سپیشلسٹ ڈاکٹر کی کثیر تعدادمکمل طبی سہولیات کے عین مطابق مریضوں کا فری چیک اپ کریں گے جنکہ ادویات بھی فری دی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں