161

یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام بی ایس سی/ بی اے/ بی کامIT(پارٹ فرسٹ وسکینڈ)کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام بی ایس سی/ بی اے/ بی کامIT(پارٹ فرسٹ وسکینڈ)کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان۔جامعہ گجرات نے بی ایس سی/ بی اے/ بی کامIT(پارٹ فرسٹ وسکینڈ)کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ان امتحانات کا انعقاد ستمبر اکتوبر 2020 میں کیا گیا تھا۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد دانش کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی ایس سی کے سالانہ امتحانات میں پنجاب کالج فار ویمن گجرات کی طیبہ نے695 نمبرحاصل کرکے پہلی، پنجاب کالج فار ویمن وزیرآباد کی آمنہ رانی نے689نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ پنجاب کالج فار ویمن گجرات کی لائبہ ماجد نے673 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن گلیانہ کی زینب صدیق نے605 نمبر حاصل کرتے ہوئے پہلی، گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن ڈنگہ کی اقراشاہین نے 598 نمبر حاصل کرکے دوسری اور کٹھیا لہ شیخاں تحصیل و ضلع منڈی بہاؤالدین سے پرائیویٹ امیدوارثانیہ بتول نے593نمبر حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی۔ کام ITکے سالانہ امتحانات میں پنجاب کالج فار ویمن وہندلالہ موسیٰ کی حمنہ انوار 1080 نمبرلے کر پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔ابن امام سائنس کالج جلالپور جٹاں کی ثومہ شہزادی نے 996 نمبر حاصل کرتے ہوئے دوسری اور مہران ڈگری کالج جی ٹی روڈ روات کی اقرا شوکت نے 994نمبر حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بی ایس سی کے امتحانات میں 2688،بی اے میں 5151اوربی کامIT میں 284طلبہ نے شرکت کی۔ بی ایس سی میں کامیابی کا تناسب70.83فیصد،بی اے میں 46.71فیصد جبکہ بی کام IT میں 28.47فیصد رہا۔جامعہ گجرات کی جانب سے ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس و آرٹس اور ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس کے پہلی مرتبہ منعقدہ امتحانات پارٹ فرسٹ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایک مسلسل عمل ہے جو نوجوان طلبہ کو سماجی شعور سے روشناس کرواتے ہوئے پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔اعلیٰ سماجی اقدار اکا فروغ نوجوان نسل کی بہترین تعلیم اور تربیت کردار کا مرہون منت ہے۔یاد رہے کہ اس مرتبہ کووڈ 19 کے باعث پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لیے کسی باقاعدہ تقریب کا انعقاد نہیں ہوسکا جو کہ جامعہ گجرات کی درخشاں روایات کا اہم حصہ ہے۔ تاہم کورونا کی صورت حال بہتر ہونے کی صورت میں عید کے بعد ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں پوزیشن ہولڈروں کو میرٹ سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں