189

ڈینگی کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلیانہ میں خصوصی سیمینار کا انعقاد، صدارت پرنسپل میڈم طیبہ حمید نے کی جبکہ مقررین نے ڈینگی وائرس آگاہی مہم پر تفصیلی روشنی ڈالی

گلیانہ ( نمائندہ خصوصی)ڈینگی کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلیانہ میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سمینار کی صدارت پرنسپل کالج ہذا میڈم طیبہ حمید نے کی جبکہ مقررین نے اس موقع پر ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم پر تفصیلی روشنی ڈالی . اس موقع پر کالج بھر کی خصوصی صفائی بھی کی گئیطالبات کو ڈینگی کے حوالے سے آگہی دی گئی اور بتایا گیا کہ ڈینگی ایک نہایت مہلک وائرس سے جو مچھر کے ذریعے پھیلتا ہے. اس مرض میں مبتلا شخص میں تیز بخار, جسم میں شدید درد, آنکھوں کے پیچھے درد, جسم پر سرخ دھبے نمودار ہونا جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں.
ڈینگی کا مرض اگر پیچیدگی اختیار کر لے تو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے. مناسب احتیاط اور بروقت علاج سے اس بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے.
ہم بحثیت قوم اس موذی مرض سے کافی حد تک چھٹکارا پا چکے ہیں اور تھوڑی مزید حکمت عملی اختیار کر کے اس کو مکمل شکست دی جا سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں