262

فلسطین کے سفارتخانے میں پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے وفد نے فلسطینی سفیر سے پریٹوریا میں ملاقات اور اپنی طرف سے بھرپور اظہار یکجہتی کا اظہار

#ہم_پاکستان_ہیں_اورہم_فلسطین_کیساتھ_کھڑے_ہیں

فلسطین کے سفارتخانے میں پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے وفد نے فلسطینی سفیر سے پریٹوریا میں ملاقات کی وفد کی قیادت مرکزی قائم مقام صدر جناب احمد رضا بٹ نے کی قیادت میں مرکزی چیئرمین سپریم کونسل جناب فیاض خان ، مرکزی ہیڈ سوشل ویلفیئر جناب زاہد افضل جھمٹ سابق مرکزی صدر جناب امانت علی تارڈ اور پریٹوریا یونٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب نعیم نواب نے فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم فلسطینی عوام کی شہادتوں پر مغموم ہیں اور دعا گو ہیں کہ انہیں کامیابی نصیب ہو۔ فلسطین اور فلسطینی مسلمان پاکستان اور پاکستان سے باہر پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کی قیادت نے اقوام متحدہ اور مغربی قیادت کی بے حسی کو بھی زیر بحث لائے اور مظلوم و محصور اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کے بلند حوصلے کو بھی قابل تعریف گردانا۔
پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کی قیادت نے اس بات کا اعادہ کیا ہم پاکستانی حکومت کے ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے کہ حکومتی نمائندے فی الفور پوری مسلم دنیا میں فلسطین کی تحریک کے پیغام کو پھیلائیں ۔
مرکزی قیادت نے اس بات کا اعادہ بھی کیا ہم ساوتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی واحد نمائندہ تنظیم پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے بینر تلے غاصب قوت اسرائیل کو اپنا بھرپور احتجاج نوٹ کرواتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں