103

جمعہ کو پاکستان بھر میں یوم تشکر منایاجائے ۔۔ عظمی گل!

جمعہ کو پاکستان بھر میں یوم تشکر منایاجائے ۔۔ عظمی گل!
جنرل حمید گل فاونڈیشن کی صدر عظمی گل نے پاکستانی قوم بلخصوص علمإء کرام اور آئمہ مساجد سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ جمعہ کو پورے ملک میں یوم تشکر منایا جائےاور شکرانے کے نفل اداکئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں کمیونسٹوں کے بعد عالمی استمار کی شکست قریبا ہزار سال بعد مسلمانوں کی واضح فتح ہے۔ امریکہ نے2001 میں افغانستان میں جارحیت کی اور بیس سال تک وہاں جدید ٹکیکنالوجی کا غرور و تکبر ، بارود کے شعلے برساتارہا مگر اہل ایمان کی شہادتیں اور قربانیاں بلآخر قبول ہوئیں۔ جنرل حمید گل نے کہا تھا 11 / 9 بہانہ ہے، افغانستان ٹھکانہ اور پاکستان نشانہ ہے۔ شکست خوردہ زخمی استمار کی انتقامی سازشوں کارخ بدل سکتاہے۔ اسی لیے ہمیں ہوشیار و چوکنا رہنے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علما و دانشور پاکستان میں اتحاد اور یکجہتی کے لیے اپناکردار ادا کرتے ہوئے افغان فتح کے ثمرات کی حفاظت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں