81

کنٹونمنٹس میں شکست لمحہ فکریہ،حکومت ترجیحات بدلے،اعلانات نہیں اقدمات اٹھائے ، مصطفیٰ ملک حکومتی امیدواروں کی شکست، غلط پالیسیوں کا نتیجہ، مہنگائی،بےروزگاری، نااہلی نے عوام کی کمر توڑ دی 2023 میں دوبارہ اقتدار کی خواہش والے نتائج سے سبق سیکھیں، حکومت کو قبلہ درست کرنا ہو گا ۔غلام مصطفیٰ ملک

اسلام آباد (عزیزالرحمان مجاہد سے)
کنٹونمنٹس بلدیاتی انتخابات میں شکست لمحہ فکریہ ہے ، تین سال میں عوام کی ایک بڑی اکثریت نے حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کر دیا ہے،حکومت کو اپنی ترجیحات بدلنا ہوں گی،صرف اعلانات ، الزامات کی سیاست سے عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا حکومت کو سنجیدہ اقدمات اٹھانے ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنماء غلام مصطفیٰ ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا حکومتی امیدواروں کی شکست، غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے مہنگائی،بےروزگاری، نااہلی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ، ہم نے ملک کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کے لیے PTI سے اتحاد کیا تھا، مگر عوام مایوس ہو رہے ہیں اور حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں، مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ عوام کرب میں ہیں مگر حکومتی ایوانوں میں سچ بولنے اور سننے کے لیے کوئی تیار نہیں، بطور اتحادی حکومت کو مستقبل کے خطرات اور پیشگی اقدامات کی طرف توجہ دلانا ہمارا حق ہے، انہوں نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے لیے حکومت اور اسکی اتحادی جماعتوں کو ووٹ دیے تھے مگر حکومت ملکی معاشی حالات ٹھیک کرنے کی بجائے اگلے پانچ سال اقتدار حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ، 2023 میں دوبارہ اقتدار کی خواہش والے نتائج سے سبق سیکھیں اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانے، ملک کی معاشی حالات بہتر بنانے کیلئے اپنی پالیسیز کا ازسرنو جائزہ لیں۔ حکومت کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں