285

یونیورسٹی آف گجرات: بی اے ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا پرچہ یکم جون کو ہوگا

گجرات ( پ ر ) جامعہ گجرات کے زیر اہتمام بی اے ؍ بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018ء کے منسوخ ہونے والے ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن( سال چہارم) کے پرچہ کا انعقاد اب یکم جون2018ء بروز جمعتہ المبارک کو ہو گا۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ؍ بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018ء کا ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن( سال چہارم) کا پرچہ جو ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اب یکم جون2018ء بروز جمعتہ المبارک کو گذشتہ جاری کی گئی رول نمبر سلپس پر درج سنٹروں پر بوقت2بجے دن منعقد ہو گا۔ تمام پرائیویٹ طلبا و طالبات کو ان کے گھر کے پتہ پر جبکہ ریگو لر طلباو طالبات کو کالج کے پتہ پر اطلاعی اعلامیہ بھجوایا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں