جیتے ہوئے کو ہرانااور ہارے ہوئے کو جتوانا ملک کیلئے بہتر نہیں، قمر زمان کائرہ اللہ کرے ملک میں مستحکم حکومت بنے، حلقے اور شہر سے پیار ہے، اپنی حیثیت میں لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا، رہنماء پیپلز پارٹی

گجرات(پاسبان نیوز) رہنماء پیپلز پارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جیتے ہوئے کو ہرانااور ہارے ہوئے کو جتوانا ملک کیلئے بہتر نہیں، اللہ کرے ملک میں مستحکم حکومت بنے، حلقے اور شہر سے پیار ہے، اپنی حیثیت میں لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پیپلز پارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جس ماحول میں الیکشن ہوا ہے اور جو کچھ ہوا ہے یہ بہت افسوسناک اورتکلیف دہ ہے،جیتے ہوئے کو پیچھے کر دینا اور ہارے ہوئے کو آگے کر دینا ملک اور علاقے کیلئے بہتر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوںنے ووٹ نہیں دیا ، یہ عوام کا ری ایکشن تھا،اللہ کرے ملک میں استحکام آئے اور ایک مستحکم حکومت بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے،مجھے اپنے حلقے اور شہر سے پیار ہے اپنی حیثیت میںجس قابل ہوا اپنے لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام مجھے منتخب کرتے تو حلقہ این اے 65 بہت ترقی کرتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سزائیں عدالتوں نے دی ہیں، وہ عدالت میں اپیلوں میں جا کر اسے ختم کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ اتحادی حکومتیں بننے کا امکان ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر ایک حد تک قابو پایا جاسکتا ہے مگر چیزوں کے ریٹ نیچے نہیں لائے جاسکتے۔

Facebook Twitter

اپنا تبصرہ بھیجیں