ماحولیاتی تبدیلی،عالمی چیلنجز اور ہمارا کردارکے حوالے سےکسگمہ ہیلتھ اینڈویلفئیرٹرسٹ کے تعاون سےسیمینار کاانعقاد،سرکاری،غیر سرکاری اداروں،بلدیاتی نمائندگان،،سکول ،کالج و یونیورسٹی کے طلبا و طالبات ،صحافیوں،وکلاء،سمیت تمام مکاتب فکر سے کثیر تعداد میں افراد شریک ہوئے۔

بھمبر(پاسبان نیوز)ماحولیاتی تبدیلی،عالمی چیلنجز اور ہمارا کردارکے حوالے سے بھمبرکسگمہ ہیلتھ اینڈویلفئیرٹرسٹ کے تعاون سے اہم سیمینار ہوا جس میں بیرون ملک سے آئے مہمانوں، سرکاری،غیر سرکاری اداروں،بلدیاتی نمائندگان،،سکول ،کالج و یونیورسٹی کے طلبا و طالبات ،صحافیوں،وکلاء،سمیت تمام مکاتب فکر سے کثیر تعداد میں افراد شریک ہوئے۔
سابق ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال سینیرصحافی افتخار ساجد عظیم ,ناصرشریف بٹ پرنسپل چوہدری محمد عتیق نےایس ایس پی راجہ محمداکمل خان،چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف،چیئرمین کسگمہ ویلفیئر ٹرسٹ چوہدری محمدمصطفی،بیرون ملک سے آئے مہمان آئن چارلس،مس پاکستان شفینہ پٹیل شاہ،راجہ ربنوازو دیگر کو خوش آمدیدکہا۔دنیابھر میں بڑھتے درجہ حرارت پر شرکاء و مقررین نےشدید تشویش کااظہارکیا۔بیرون ملک سے آئے نمائندہ آک ٹری ٹرسٹ کےسی ای او ڈاکٹرآئن چارلس نے ایسے سمینار کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا،اور کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔گلوبل وارمنگ،ماحولیاتی تبدیلیاں آج کےدور کا بڑا انٹرنیشنل چیلنج ہے۔وہ ہر لحاظ سے پاکستانی عوام کو تعاون دینے کو تیارہیں۔ماحولیاتی تبدیلیوں سے انسانیت و چرند پرند کومحفوظ بنانا انکا عزم ہے ،پروفیسر
ڈاکٹرعبدالرشید نے بچوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاو،نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ آئندہ 100 سالوں میں دنیا کانقشہ یکسر تبدیل ہوجائے گا ۔اللہ نے پاک صاف سرزمین دی،انسان نے اسکو زہر آلود کیا۔پلاسٹک پولوشن کو سمندری ،آبی حیات کے لئے نہایت خطرناک قرار دیا۔آج والدین کو سمجھنا ہوگا کہ آئندہ مستقبل ہمارا ہمارے بچے ہیں اسلیے انکی خاطر ہمیں زیادہ محتاط رہناہوگا۔
چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمدیوسف نے کہاکہ شجرکاری کریں گے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے پر کردارادا کریں گے۔بھمبر کی عوام تعاون کرے ماحول بچائے ،سٹون کرش میشینوں سے بھی فضا آلودہ ہورہی ہے،وہاں بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔
سابق ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کسگمہ ویلفئیرٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو و دیگر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ماحولیاتی آلودگی ،موسمیاتی تغیرات و تبدیلیوں سے ہمیں آگاہی حاصل کرنے کے لئے ماہرین کی سفارشات پر عمل درآمدکرناچاہیے،ضلع بھمبر سے ایسی مہم کا آغاز کرناچاہیے جس سے عالمی دنیا کو پیغام جائے کہ بڑھتے درجہ حرارت میں باشعور شہری کیاکردار ادا کرتے ہیں۔ ۔ڈی ایچ او ڈاکٹرفداحسین نےکہاکہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائیں،کوڑا کرکٹ مناسب جگہ رکھیں۔ڈسٹ بن کااستعمال کریں ،ویسٹ مینجمنٹ نہایت اہمیت کا حامل معاملہ ہے۔محکمہ صحت اس حوالے سے تعاون کرے گا۔آج ڈی ایچ او آفس میں فروٹ گارڈن بنایاہے جس میں 50 پودے لگائے ہرفرد اپنے حصے کا پودا لگائے ۔
چیئرمین بلدیہ چوہدری الطاف ابراہیم نے کہاکہ شرکاء سیمینار کی تجاویز پربلدیہ کی حدود میں جانوروں کے فضلہ جات کو ٹھکانے جانوروں کے حادثات ،مردہ جانوروں کو بھی ٹھکانے لگانے کا کام جاری ہے۔بطور بلدیہ نمائندہ تمام تر تعاون ماحول بچانے میں رہے گا۔ہر شہری اپنے حصے کا پودالگائے ۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرمحمدمنصور چوہدری نے ہسپتال ویسٹیج،مریضوں کو استعمال کے بعد ادویاوت،انجکشنز،سرنخ ،شیشے کی بوتلوں کو مناسب جگہ ڈھانپنا نہایت ضروری ہے۔ماحولیاتی تبدیلیوں ،نقصانات و بچاوکے حوالے سے پریزیینٹیشن دی،جسے شرکاء نے سراہا۔
مس پاکستان شفینہ پٹیل شاہ نے کہاکہ وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچاو کی خاطر یہی کہیں گی کہ بھمبر کی عوام ضلع بھر میں پودے لگائے ،درجہ حرارت ٹھیک رہے گا تو انسانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔راجہ ربنواز نے کسگمہ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات پرروشنی ڈالی ہیلتھ سیکٹرمیں ڈاکٹرز کی خدمات فری میڈیکل کیمپ،ادویات سمیت دیگر ایل او سی کے پاس دی جانے والی طبی سہولیات و کاوشوں کا ذکرکیا۔اور کہاکہ گلوبل وارمنگ میں بطور پاکستانی کشمیری ہمیں الرٹ ہونے کی ضرورت ہے۔سابق ڈی ایچ او ڈاکٹرطارق محمودنے جنگلات،درختوں کے بچاو ،گاڑیوں کے دھویں سے ماحول کے بچاو کے حوالے سے سیرحاصل گفتگو کی۔بلدیاتی نمائندہ ممبر ضلع کونسل بشری خالدنے بیرون ملک سے آئےمہمانوں کوخوش آمدیدکہااور خطاب میں کہاکہ ماحول کو بچانے میں بطور بلدیاتی نمائندہ ہم کردار ادا کریں گے علاقے میں نوجوانوں کے ساتھ ایسی مہم چلائیں گے جس سے محلے علاقے کی سطح پر پلاسٹک بیگزکے پراپر ڈسپوزل کو یقینی بنایاجائے گا۔خواتین بھی اس مہم کا حصہ ہوں گی ۔
مسٹ یونیورسٹی سے اعجاز کشمیری نے کہاکہ مردہ جانوروں کوٹھکانے لگانے کابندوبست کرنا ہے،تاکہ تعفن نہ پھیلے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہوا،جبکہ افتخار ساجد عظیمی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے ۔تقریب میں ایکسئین مظہرحسین،سابق ایڈمنسٹریٹرغلام ربانی،تحصیلدارقیصرمحمودشمس،ایس ڈی او فاروق زبیر،چوہدری عتیق الرحمن برسالوی صدر پریس کلب چوہدری جمیل شفیع، ممبر ضلع کونسل چوہدری ابرارالحق،صدر سٹیزن فورم اقبال انقلابی ،سابق اُمیدوار اسمبلی محمد انیس کشمیری،انجنییرخالد پرویز بٹ،سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب محمد سجاد مرزا انجنئیرہارون زبیر،ڈی آئی او عدنان مختار مالک انقلابی کونسلر بلدیہ راجہ فہد خورشید یوتھ کونسلر ثاقب بشیر بٹ صدر تھیلیسیمیا سنٹر ڈاکٹر طارق محمود شاکر پرنسپل ایسپائر کالج حافظ عاطف امانت مینجر ریٹائرڈ محمد اقبال میجر ریٹائرڈ محمد منیر گوھر ڈاکٹر محمد اسحاق چوہدری مرزا آفتاب حسین خرم افضال پاشا قیصر تائب ایم عثمان سمیت دیگر شریک۔ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں