ساؤتھ افریقہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین میاں نصیر کی جانب سےمس پاکستان ورلڈ شفینہ شاہ کے اعزازمیں میں پرتکلف عشائیہ

ساؤتھ افریقہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین میاں نصیر کی جانب سےمس پاکستان ورلڈ شفینہ شاہ کے اعزازمیں میں پرتکلف عشائیہ

عشائیہ تقریب میں خصوصی طور پر بارسلونا میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امتیاز آکیہ ،عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹر اعجاز بشیر، ساؤتھ افریقہ میں سابق پاکستانی سفیر نجم الثاقب اور برطانیہ سے آئے ڈاکٹرز کے نے شرکت کی جبکہ معروف سینئر صحافیوں میں محسن رضاخان،متین حیدر،علی فرقان،امیر عباس شامل ہوئے دیگر اہم مہمانوں میں مرزا مستبین بیگ،کرنل شاہد رفیق ملک،ایاز عباسی،مس پاکستان ورلڈ اور دیگر اوورسیز مہمانوں نے شرکت کی

اس موقع پر مقررین نے پاکستان کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی محسن رضاخان نے کہا کہ حالیہ انتخابات فراڈ ہیں اس سے ملک میں مزید انارکی پھیلے گی،نجم الثاقب نے کہا کہ ہمیں پر امید رہنا چاہئیے پاکستان ہماری پناہ گاہ ہے اور اسے ہم نے ہی بہتر بنانا ہے اگر کوئی خامی کمی ہے تو اسے ہم خود ہی دور کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ایک بڑی تعداد کے مینیڈیٹ کو دبایا جا سکے

عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کٹے ہونٹ اور تالو کے مریض نچوں اور ان کی بحلی کے حوالہ سے بریفنگ دی اور کہا کہ یہ سب کام آپ لوگوں کے تعاون سے ہو رہا ہے،


تقریب کے میزبان میاں نصیر نے ساؤتھ افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی انہوں نے کہا کہ محترم نجم الثاقب جب ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کے سفیر محترم تھے تو انہوں نے سب سے پہلے جو اہم ترین کام کیا اور جسے آج بھی وہاں کے پاکستانی یاد کرتے ہیں وہ تھا کہ کسی بھی پاکستانی کا کوئی کام سفارت خانہ میں نہیں رکنا چاہئیے سب کے کام ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو عزت واحترام دیا گیا۔


میاں نصیر نے عشائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مقامی اوراوورسیز افراد کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں