تہران (پاسبان نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ن سید ابراہیم رئیسی نےاپنے پیغام میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط کی روشنی میں دو عظیم ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے مزید محنت کریں گے۔
اس پیغام میں صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی مستقل پالیسی کے دائرہ کار میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے برادر اور پڑوسی ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی نئی حکومت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی جانب قدم اٹھائے گی اور اللہ تعالیٰ سے نئی حکومت کی کامیابی اور پاکستانی قوم کی خوشیوں اور بھلائی کے لیے دعا کی۔