اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے غزہ کی حفاظت کیلئےحکومت سے جہاد کے اعلان کا مطالبہ کر دیا ہے، ایمبیسی روڈ پر غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین پر جنگ کا دفاع کرنے کے خواہاں ہیں حکومت ہمیں جانے میں رکاوٹ نہ بنے فوج سے مطالبہ کرتاہوں کہ فلسطینوں کا عملی ساتھ دو، انہوں نے 27رمضان المبارک کو امریکی سفارتخانے تک ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ واشنگٹن میں فلسطینیوں کی حمائت میں جلوس نکلا اور لوگ وائٹ ہاوس میں داخل ہوگئے ہم ستائیس رمضان کو فیصلہ کرینگے کہ ایوان صدر میں داخل ہونا ہے یا امریکی سفارتخانہ میں، دوحکمران خاندانوں نے اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اقتدار پر قبضہ کیا ہے دونوں کی یہ آخری حکومت ہوگی عوام کو دھوکہ دینے نہیں دیا جائیگا، ہم گلی کوچوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے فلسطینیوں نے ثابت کیا کہ ایمان کی طاقت لوہے کی طاقت سے زیادہ ہے، اسرائیل کو شکست ہوچکی ہے، فلسطینیوں نے جانیں دیکر بیت المقدس کو شہید ہونے سے بچا رکھا ہے ستاون اسلامی ممالک تماشہ کررہے ہیں، فلسطین کیلئے کیوں کوئی اسلامی فوج نہیں بنائی جارہی ہے۔