پاکستان میں ایران کے معزز سفیر رضا امیری مغدام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ میں یہ دیکھ کر بہت افسردہ ہوں کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز میں شامل سات نوجوان پاکستانی بھائیوں کو رمضان کے مقدس مہینے میں اپنی مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہادت قبول کی۔ہم ہمیشہ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی شہداء ایران کے شہید ہیں۔میں پاکستان کے عوام اور حکومت اور ان خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔