گورنر پنجاب نے کرامت اللہ چودھری کو ستارہ خدمت سے نوازا، احًمد رضابٹ، عزیزالرحمان مجاہد، ڈاکٹر اعجاز بشیراوردیگر کی طرف سے مبارکباد

لاہور (پاسبان نیوز)گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کرامت اللہ چودھری کو صدارتی ستارہ خدمت سے نوازاخصوصی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں جناب کرامت اللہ چودھری کو تمغہ خدمت صدر پاکستان کی طرف سے دینے کا اعلان کیا گیا کرامت اللہ چودھری ملاوی میں گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستانی کمیونٹی کے صدر کی حیثیت سےخدمات سرانجام دے رہے ہیںوہ زمباوے میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد کرنےاور ملاوی میں اعلیٰ سظح ملاقاتوں کا اہتمام کرنےکے ساتھ ساتھ ملاوی میں غیر قانونی پاکستانیوں کی وطن واپسی اور قانونی مدد فراہم کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا ان کے اقدامات کی بدولت افریقہ کی سب سے بڑی ائیر لائن ایتھوپین ائیرکراچی سے اپنی پرواز کا آغاز کررہی ہےان کی خدمات سے ملاوی میں پاکستان کے وقار کے لئے ان کی خدمات تاریخ کا حصہ ہین ان کی ان خدمات کے اعتراف میں صدرپاکستان کی طرف سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ان کو ستارہ خدمت سے نوازاہےدریں اثنا پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر احًمد رضابٹ، پاسبان ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر عزیزالرحمان مجاہد، پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اعجاز بشیر اور دیگر نے ان کو مبارکباد پیش کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں