رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب ہوگا

کراچی(پاسبان رپورٹ) رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کی رات 8 بج کر 42 منٹ پر شروع ہوگا۔

سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11بج کر17 منٹ پر عروج پر ہوگا جب کہ اس کا اختتام 9 اپریل کی رات ایک بج کر 52 منٹ پر ہوگا۔

سورج گرہن مغربی یورپ، شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجاسکےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں