جامعہ گجرات میں بزنس ایڈمنسٹریشن اورانگلش کے طلبہ اور سکالروں کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کر دی گئیں

گجرات(پاسبان نیوز)جامعہ گجرات کے شعبہ جات بزنس ایڈمنسٹریشن اورانگلش کے سکالروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض۔جامعہ گجرات کے شعبہ جات بزنس ایڈمنسٹریشن اورانگلش کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ سکالروں کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے جاری کردہ اعلامیوں کے مطابق شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے سکالرعمران خاں اورشعبہ انگلش کی سکالر عاصمہ اقبال کیانی کومتعلقہ مضامین میں تحقیق مکمل کرنے پر ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کی گئی ہیں۔عمران خاں کے مقالہ کی نگرانی کا فریضہ شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اجمل نے سرانجام دیا جبکہ عاصمہ اقبال کیانی کے مقالہ کی نگرانی شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹربہزاد انورنے سر انجام دی۔تمام امیدواران کوHECپاکستان کے مقرر کردہ معیار و قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد مشاہد انورنے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے والے سکالروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں