ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

صدر ایران ابراہیم رئیسی کل سے تین روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر ابراہیم رئیسی پیر 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں-ایران کے صدر اور ان کا وفدآج نور خان ایئربیس سے نجی ہوٹل پہنچے، تھوڑی دیر کے بعدباضابطہ استقبال کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی- وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرکا استقبال کریں گے، اور مہمان ایرانی صدر کو گارڈآف آنر پیش کیاجائےگا۔
ڈاکٹرابراہیم رئیسی اور صدر آصف زرداری کی بھی ملاقات ہوگی- پاکستان اور ایران مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر بھی دستخط بھی کریں گے- صدر ایران دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔
وفد میں خارجہ و داخلہ امور سمیت اہم ترین وزراشامل ہوں گے، پاکستان اور ایران کی قیادت کے وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے- پاکستان ایران گیس پائپ لائن اور باہمی تجارت کے فروغ سمیت علاقائی وعالمی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا- مسئلہ فلسطین وغزہ سے متعلق مسائل بھی زیربحث آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں