ملکہ( عمر فاروق اعوان سے )سپیشل کمپئین فار بلائنڈ ویلفیئر فاونڈیشن کو محکمہ سماجی بہبود نے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دے دیا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال گجرات محترمہ ثمن اعجاز نے حافظ محمد ولید کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نمبری DDSW-Grt-2024-003دیااس موقع پرپاسبان ویلفیئر فاونڈیشن کے صدرعزیزالرحمان مجاہد اور چوہدری زبیرکھاریاں کینٹ بھی موجود تھے یاد رہے کہ سپیشل کمپئین فار بلائنڈ ویلفیئر فاونڈیشن ضلع گجرات کی پہلی این جی او پہلی این جی او جوبالخصوص نور بصارت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے قائم کی گئی اور اس تنظیم کے صدر حافظ محمد ولید خود نور بصیرت سے محروم ہیں سپیشل کمپئین فار بلائنڈ ویلفیئر فاونڈیشن نابینا افراد کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل اور ان افراد کے روشن مستقبل کے لئے مصروف عمل ہے اس فاونڈیشن کے تحت نابینا افراد کو جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق کمپیوٹر کورسز، انگلش، عربی، فارسی لینگوئج کورسز، بریل، موبلٹی ٹریننگز اور اوئیرنس کورسز کروائے جاتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال گجرات محترمہ ثمن اعجاز نے کہا کہ حافظ محمد ولید اور ان کی ٹیم بہت دلجمعی سے اپنے مشن پر کابند ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاسبان ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ نور بصیرت سے محروم ان افراد کی فلاح و بہبود اور روشن مستقبل کے لئے معاشرے کو آگے آنا ہوگا خود نوربصیرت سے محروم ہونے کے باوجود حافظ محمد ولید کا اپنے جیسے افراد کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کا جذبہ قابل ستائش ہیجس طرح معاشرے میں کسی بھی نیکی و بھلائی کے کام میں ہم اپنے حصہ کی شمع جلانے کی کوشش کرتے ہیں اسی طرح ہمارا ہر ممکن تعاون ان کے ساتھ بھی ہوگا