گجرات(پاسبان نیوز)ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ تاشفین صفدر مرالہ یکم مئی بروز بدھ دن 11بجے عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے بچوں کے علاج کے لئے لگائے جانے والے کیمپ کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کریں گی. عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال کے کوارڈی نیٹر عزیزالرحمان مجاہد کے مطابق ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز بشیر اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کا استقبال کریں گے اور ہسپتال کا تفصیلی دورہ بھی کروائیں گےوہ مریض بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات بھی کریں گی یادرہے کہ عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات پاکستان میں کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے بچوں کے عالمی سطح کے علاج معالجے کے لئے اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے جس میں اب تک 26000سے زائد بچوں کے آپریشنز کرکے ان کی مایوس زندگیوں میں خوشیوں کے رنگ بکھیر چکاہے