سید مبشر حسین شاہ پاکستان بزنس فورم ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری مقرر

گجرات(پاسبان نیوز)پاکستان بزنس فورم ضلع گجرات کے صدر سید حارث احسان نے جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر چوہدری انصر محمود ایڈوکیٹ کے مشورہ سے ممتاز کاروباری شخصیت ، سادت رئیل اسٹیٹ ، ٹوررزاینڈ بلڈرزکے ڈائریکٹر سید مبشرحسین شاہ کو پاکستان بزنس فورم ضلع گجرات کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ہے سید مبشر حسین شاہ کا تعلق نواحی موضع جکھڑسے ہے وہ ممتاز کاروباری شخصیت سید مٍظفرحسین شاہ مرحوم کے صاحبزادے اورسید مدثر حسین شاہ ابو ظہبی کے بھائی ہیں سید مبشر حسین شاہ بزم پیغام بھدر کے صدر، شباب بلی ضلع گجرات کے صدر، اور مرکزی انجمن تاجران کھاریاں کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں