حرمت قبلہ اول مسجد اقصیٰ سمینار کل مرکزی جامع مسجد بھدرمیں منعقد ہوگاکابفرنس کے مہمان خصوصی فرزندامام مسجد اقصیٰ و ممبر قومی اسمبلی فلسطین السید مامون اسعد تمیمی جبکہ مہمامان اعزازمیں چیئرمین اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان قاضی عبدالقدیر خاموش، عافیہ موومنٹ کے بانی عزیزالرحمان مجاہد اور حافظ خالد ظہیر ہوں گے مرکزی جامع مسجد بھدر پہنچنے پر ممبر ضلعی امن کمیٹی قاری عطاء اللہ بھدر کی قیادت میں معززین علاقہ مہمانوں کا شایان شان استقبال کریں گے جس کے بعد امام مسجد اقصیٰ و ممبر قومی اسمبلی فلسطین السید مامون اسعد تمیمی1:30بجے نماز ظہر کی امامت فرمائیں گے نماز ظہر کی ادائیگی کے فوری بعد السید مامون اسعد تمیمی فلسطین کے تازہ ترین حالات کے بارے خصوصی خطبہ ارشاد فرمائیں گے اس موقع پرسماجی، سیاسی، مذہبی عوامی اور صحافتی شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعدادشریک ہوگی