ملکہ(راجہ آ فتاب احمد+عمرفاروق اعوان سے)راجہ شمشاد حسین آ ف حسام ایدھی آ ف کھاریاں کی خصوصی دعوت پر امام مسجد اقصیٰ فلسطین الشیخ مامون اسد تمیمی ممبر نیشنل اسمبلی فلسطین مورخہ 9مئی بروز جمعرات نواحی موضع حسام حویلی راجہ غلام حسن مرحوم رہائش گاہ راجہ شمشاد حسین تشریف لائیں گے۔معزز مہمان کا استقبال
راجہ شمشاد حسین اپنے رفقاء کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پرکریں گے۔اس موقع پر امام الشیخ مامون اسد تمیمی خصوصی طور پر خطاب فرمائیں گے اور فلسطین کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالیں گے۔بعد میں وہ نماز ظہر کی امامت بھی فرمائیں گے۔اس پروگرام کو آ رگنائز کرنے میں راجہ شمشاد حسین کے خصوصی معاونین راجہ وسیم گل مینجر فیصل بینک کھاریاں،راجہ طارق بھولا،راجہ مظہر پہلوان ،راجہ ساجد گلزار،راجہ مظہر،راجہ امجد کونسلر،حاجی عبدالقیوم ،راجہ فردوس،صوبیدار اکرم،حضر حیات ،راجہ اسلم فوجی،راجہ سعید اشرف،حافظ بشیر،ماسٹر شمعون،راجہ نعیم،اور اختر سویٹس والے شامل ہیں۔