مسئلہ فلسطین ہمارا ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ہم انشاءاللہ اپنی ہر چیز مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے قربان کر دیں گے۔ امام مسجد اقصیٰ فلسطین،رکن پارلیمنٹ فلسطین میمون اسد تمیمی نے حویلی راجہ غلام حسن مرحوم رہائش گاہ راجہ شمشاد حسین پر ایک بڑے مجمع سے خطاب

ملکہ(زاہد مصطفیٰ اعوان سے)مسئلہ فلسطین ہمارا ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ہم انشاءاللہ اپنی ہر چیز مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے قربان کر دیں گے۔ امام مسجد اقصیٰ فلسطین،رکن پارلیمنٹ فلسطین میمون اسد تمیمی نے حویلی راجہ غلام حسن مرحوم رہائش گاہ راجہ شمشاد حسین پر ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔قاضی عبد القدیر خاموش چیئرمین علماء اہلحدیث پاکستان نے عربی خطبہ کا اردو میں ترجمہ کیا۔امام قبلہ اول مسجد اقصی الشیخ میمون اسد تمیمی نے مزید کہا ہے کہ دنیا میں بننے والی سب سے پہلی مسجد مسجد الحرام مکہ مکرمہ جب کہ دوسری مسجد مسجد اقصیٰ ہے۔ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور معراج کے موقع پر مسجد اقصیٰ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سارے انبیاء کی امامت اسی مسجد میں کروائی تھی۔قران پاک کے پارہ نمبر 15 کے اغاز میں ہی مسجد الحرام کے ساتھ ساتھ مسجد اقصی کا ذکر موجود ہے جو اس کی عظمت کا مظہر ہے۔اسرائیل اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے جذبات حریت کو شکست دے کر مسجد اقصی کو شہید کر کے ہیکل سلیمانی تعمیر کر لے گا تو یہ اس کی حام خیالی ہے۔ ہمارا بچہ بچہ مسجد اقصٰی کی حرمت کے لیے کٹ مرے گا۔ ہمارا مال ہماری جان ہماری اولاد القدس کے تقدس کے لیے قربان ہم مرتے دم تک اسرائیل کا مقابلہ کریں گے۔ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے نہتے فلسطینی مسلمانوں کی مدد کریں اور ان کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں ہم انشاءاللہ مسجد اقصٰی کی حفاظت کا فریضہ نبھاتے رہیں گے۔ امام مسجد اقصٰی الشیخ میمون اسد تمیمی، قاضی عبدالقدیر خاموش چیئرمین علماء اہلحدیث پاکستان،حافظ خالد ظہیر پروٹوکول افسر اور ان کے رفقاء کا استقبال راجہ شمساد حسین، برگیڈیر وقار اقبال راجہ ٹھوٹھہ رائے بہادر، حاجی محمد یونس اعوان آف ملکہ، راجہ وسیم گل مینجر فیصل بینک کھاریاں، راجہ ذوالفقار چیئرمین، راجہ افتخار علی مکوال نائب ناظم، راجہ ذوالفقار علی مکوال، راجہ خالد مکوال، راجہ سعید اشرف، راجہ مظہر پہلوان، نعیم نمبردار سمیت دیگر شخصیات نے استقبال کیا۔جبکہ استقبالیہ کلمات علامہ نوید اقبال آ ف بھگوال نے ادا کیے۔ تقریب کے بعد امام مسجداقصٰی فلسطین الشیخ میمون اسد تمیمی نے مرکزی جامع مسجد حسام میں نماز ظہر کی امامت فرمائی ۔اس موقع پر پروگرام میں شریک افراد کے لیے بہترین ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں