گلیانہ (انصر فاروق مغل)چئیر مین الخدمت ویلفئیر سوسائٹی بھگوال ملک نوید خالق نے گورنمنٹ بوائز سکول بھگوال میں (الخدمت بلاک)کا سنگ بنیاد رکھا۔ جس کی لاگت تقریباً ایک کروڑ پچیس لاکھ ہے ۔یہ بلاک تین سال میں مکمل ہوگا۔سکول پہنچنے پر ہیڈماسٹر زاہد رفیق۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال ۔ماسٹر عنصر محمود۔ سر ملک محمد ابرار ۔سر ملک شعیب اعوان سکول سٹاف اورسکول کے بچوں مہمانوں پھو لوں کے ہار اور پتیاں نچھاور کر کے مہمانوں کو اسقبال کیا ۔ معزز مہمانوں میں ملک عید الخالق ۔ ملک نوید خالق۔ چوہدری عامر عثمان عادل۔ باؤ محمد افضل۔ ملک اسد اللہ ۔راجہ محمد یونس۔ ملک عبدالرزاق۔ مولوی الطاف۔ ملک صفدر۔ ملک عدنان زیب۔ چوہدری افضال۔ ملک خضر حیات۔ ملک ماسٹر خالد صاحب۔۔ماسٹر مولا داد کاشف اور دیگر شامل ہیں
سنگ بنیاد کی اس تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال۔ عامر عثمان عادل۔ ہیڈ ماسٹر زاہد رفیق اور ملک اسداللہ نے خطاب کیا۔ عامر عثمان عادل نے کہا کہ ملک نوید خالق جیسی اولاد حقیقت میں والدین کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔ اور قابل فخر ہیں ملک عبدالخالق صاحب کہ اللہ کریم ان کو ایسا بیٹا عطا کیا۔ تحصیل کھاریاں میں اکثریتی علاقوں میں الخدمت فلٹریشن پلانٹ لگے ہیں۔ الخدمت ویلفیر سوسائٹی بھگوال جس نے واٹر فلٹر پلانٹ لگانے جیسے پراجیکٹ سے آغاز کیا تھا۔ آج فری ڈسپنسری ۔ فری ایمبولینس اور دیگر کئی پراجیکٹ پر بلاتفریق کام کر رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال نے کہا ملک نوید خالق نہ صرف بھگوال کا بلکہ ضلع گجرات کا فخر ہیں۔ ہیڈ ماسٹر زاہد رفیق نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز سکول کے حوالہ سے جب بھی ملک نوید خالق کو آواز دی انھوں نے لبیک کہا اور کبھی کسی بھی کام کے حوالہ سے ان کے ماتھے پر شکن نہیں دیکھی الخدمت بلاک کی تعمیر سے سکول میں کلاس رومز کی کمی انشاءاللہ کافی حد تک پوری ہوجاۓ گی ۔ہم ملک نوید خالق کے مشکور ہیں