پاسبان فورم کے چیئرمین عزیزالرحمان مجاہد وفدکے ہمراہ آج اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایرانی سفیر سے ملاقات میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر افسوس کا اظہارکریں گے ایران ایمبسی جانے والے پاسبان فورم کے وفد میں محمد عارف خاں اور کمانڈر ظفر اقبال شامل ہوں گے

ملکہ(عمر فاروق اعوان سے)پاسبان فورم کے چیئرمین عزیزالرحمان مجاہد وفدکے ہمراہ آج اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایرانی سفیر سے ملاقات میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر افسوس کا اظہارکریں گے ایران ایمبسی جانے والے پاسبان فورم کے وفد میں محمد عارف خاں اور کمانڈر ظفر اقبال شامل ہوں گے
پاسبان فورم کے چیئرمین عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ مجھے اپنے بھائی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادت کی المناک خبر سے گہرا صدمہ پہنچا ہے، ہم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ایک شاندار عالم اور بصیرت رکھنے والے رہنما تھے، پاکستان نے آج ڈاکٹر رئیسی جیسا مخلص اور اعلی خصوصیات کا مالک بھائیوں جیسا دوست کھودیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کی اپنی قوم کے ساتھ ساتھ پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کی مضبوطی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں