اسلام آباد(پاسبان نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما و ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ختم ہوتے ہی پنجاب بھرکے تمام اداروں میں بھرتیاں منسوخ یا موخر کر دی گئیں لیکن ڈپٹی کمشنر گجرات کی ایماء پرمحکمہ تعلیم اور صحت میں آرڈرز جاری کرنے کا خفیہ عمل جاری ہے، گجرات انتظامیہ ہوش کے ناخن لے جوڈیشل وزیر اعلیٰ فارغ ہو چکا اس کی خواہش پر من پسند افراد کو نوازنا غیر قانونی عمل اور قبل از انتخابات دھاندلی ہے، ضلع گجرات کا ہر ضرورتمند اور درخواست دہندہ ان ملازمتوں کا حقدار ہے، آپ گجراتیوں کے نہیں عوام کے خادم ہو اگر پرویز الہی کی ایماء پر کوئی غیر قانونی عمل کیا گیا تو پھر بھرپور عوامی اور قانونی رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔