گجرات(پاسبان نیوز)سابق چئیرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے اٹلی سے میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوٹلہ ارب علی خان کی نہتی عوام نے مسلح بردار جتھے کے خلاف علم جہاد بلند کر کے تاریخ رقم کر دی اور نام نہاد کمانڈر دم دبا کر بھاگ نکلا، انھوں نے کہا کہ یہ عوام کی کاغذی بدمعاشوں کے خلاف جنگ ہے ہم عوامی لوگ اور ہماری طاقت عوام ہے جو اپنے دور اقتدار میں مسلح جتھوں کی سرپرستی کرتے رہے آج کاغذی بدمعاش عوامی طاقت کے سامنے جوتے اور بندوقیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے،ساری زندگی لوٹ مار کمیشن کھاکر کھربوں کی جائدادیں بنانے والے آج ہمیں طعنے دے رہے ہیں، تم پاکستان کے سب سے بڑے چور اور ڈکیت ہو،محکمہ مال کا ریکارڈ چیک کرو تم ظہور الہی کی وراثت سے نہیں اپنے بزرگوں کی لوٹ مار سے یہ سب عیاشیاں کر رہے ہو، اور ہم آج بھی اپنے والد کی وراثت یعنی اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور الحمداللّہ عزت سے زندگی گزار کر اپنے والد کے عوامی خدمت کے مشن کو زندہ رکھا، انھوں نے کہا کہ صرف کوٹلہ نہیں انشاءاللّہ ضلع گجرات کے ہر حلقے سے تم لوگوں کے خلاف کھڑے ہونے والے امیدوار کی انتخابی مہم ہم خود چلائیں گے، جہاں سے تم یا تمہارے خاندان کا کوئی شخص سامنے آئے گا چوہدری عبدالمالک کے بیٹے تمہارے خلاف جہاد کریں گے، بدمعاشی کا دور گذر چکا اب دما دم مست قلندر ہو گا۔