اٹلی(پاسبان نیوز) گلوبل رائٹر ایسوسی ایشن اٹلی کے سدر چوہدری محمد نواز گلیانہ نے کہا ہے کہ گلوبل رائٹر ایسوسی ایشن اٹلی شاعروں، ادیبوں اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گی انہوں نے کہا یہ انٹرنیشنل سطح پر شاعروں، ادیبوں اور صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس کے تحت پاکستان اور بیرون ملک اردو زبان کے شاعروں، ادیبوں اور صحافیوں کے پروگرامات ہوتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے