نوجوان مستقبل کا سرمایہ،سیاستدانوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھایا۔مصطفی ملک انقلاب اور تبدیلی والوں نے جوانوں کے اخلاق تباہ اور نفرت کے سوا کچھ نہیں سکھایا۔ مسلم لیگی نوجوانوں نے ہر شعبہ میں قاقائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، یوتھ ونگ کی تنظیم نو، پارٹی کی یوتھ افئیرز کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، غلام مصطفیٰ ملک کا یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ( پاسبان نیوز )
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے نوجوان مستقبل کا سرمایہ،ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی ترقی کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا ہے ،سیاستدانوں نے نوجوانوں کو ہمیشہ ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھایا۔مسلم لیگ یوتھ ونگ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کے صدر سید شاہزیب حیدر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی ملک نے کہا کہ آج کا نوجوان باشعور ہے جسے کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعووٴں سے بہلایا نہیں جاسکتا،انہوں نے کہا کہ انقلاب اور تبدیلی کی باتیں اور دعوے کرنے والوں نے نوجوانوں کے اخلاق تباہ کردیے اور انہیں نفرت کے سوا کچھ نہیں سکھایا،پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے تو جوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہو گا، مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگی نوجوانوں نے ہر شعبہ میں قاقائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پارٹی کے یوتھ ونگ کی تنظیم نو کی جارہی ہے، اس حوالے سے ملک بھر میں مخلص اور متحرک نوجوان راہنماوں اور کارکنوں سے مشاورت کی جائے گی چند روز میں پارٹی کی یوتھ افئیرز کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، جو اس حوالے سے اہم فیصلے کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں