گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گلیانہ کی کرکٹ ٹیم نے ڈنگہ کی کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں کوالیفائیڈ کر لیا

گلیانہ ( محمد داؤد بٹ ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گلیانہ کی کرکٹ ٹیم نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ڈنگہ کی کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں کوالیفائیڈ کر لیا
تفصیل کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور کی طرف سے پنجاب بھر میں ضلعی لیول پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتینِ میں کھیلوں کا انعقاد کرایا جس میں آج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گلیانہ کی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گیارہ اورز میں 106 سکور بنائے لائبہ فرسٹ ائیر چالیس سکور کے نمایاں رہی جبکہ بولنگ میں نصیب شاہ فرسٹ ائیر نے چار وکٹیں اور ویزہ سیکنڈ ایئر نے دو وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ڈنگہ کی کرکٹ ٹیم دس اورز بھی مکمل نہ کھیل سکی اور 96 سکور پر آل آؤٹ ہو گئی ڈنگہ کی کرکٹ ٹیم ہرا کر گلیانہ کی کرکٹ ٹیم نے فائنل میں کوالیفائیڈ کر لیا یاد رہے کہ یہ میچ یونیورسٹی آف گجرات کے کیمپس مرگزار کالج گجرات میں ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں