چوہدری نعیم رضا کوٹلہ چودھری شجاعت حسین ملاقات :ضلع گجرات کی سیاست پرگہرے اثرات پڑیں گے

کوٹلہ ارب علی خاں (پاسبان رپورٹ)سابق مشیر وزراعلیٰ پنجاب چوہدری نعیم رضا کوٹلہ کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات اور ضلع گجرات کی سیاست پرگہرے اثرات پڑیں گے
گزشتہ روز ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی لاہور میں رہائش گاہ پرجناب نعیم رضا کوٹلہ کی ملاقات کی خبروں اور تصاویر نے ضلع گجرات کی سیاست میں تھرتھلی مچا دی ہے ملاقات کے موقع پر چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے عابد رضا کوٹلہ کے بڑے بھائی نعیم رضا گزشتہ دو دہائیوں سے مسلم لیگ (ق) سے وابستہ ہیں۔ دونوں بھائیوں نے 2008 کے عام انتخابات کے دوران سیاسی اختلافات پر علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ عابد رضا کی قیادت میں کوٹلہ کے چار بھائی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے تھے جبکہ ک نعیم رضااور شاہد رضا مسلم لیگ (ق) میں ہی رہے۔
یہ چوہدری نعیم رضا کوٹلہ ہی تھا جس کے کوٹلہ گروپ نے موسیٰ الٰہی کے کوٹلہ سول اسپتال کے افتتاح کی مخالفت کی تھی اور بعد میں عابد رضا گروپ بھی اس میں شامل ہوگیا اور مبینہ طور پر پنڈال پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔اگرچہ اس وقت نعیم رضا نےاعلیٰ ظرفی کا مظاہرے کرتے ہوئے اپنے بھائیوں کے ساتھ ہر قسم کے اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن دونوں دھڑوں کے درمیان معاملات آگے نہ بڑھ سکے اور عابد رضا گروپ کی طرف سے گجرات میں احتجاجی کال سے چوہدری نعیم رضا گروپ نے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا چوہدری نعیم رضا کوٹلہ عرصہ دراز سے خاموش سیاست کررہے تھے چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری موسیٰ الہیٰ کی علاقے میں سرگرمیوں سے نالاں تھے اور زیادہ وقت بیرون ملک ہی گزارتے تھے کہا جاتا ہے کہ چوہدری نعیم رضا جب میدان میں نکلتاہے تو روایتی سیاست اور ہتھکنڈے ناکام ہو جاتے ہیں سول ہسپتال وقعہ میں چوہدری نعیم رضا کی بروقت اور بھرپور انٹری سے ضلع گجرات کی سیاست میں ایک بار پھر ہل چل مچ گئی ہے سادگی سے بغیر ہتھیاروں کے ، کندھے پر چادر ڈال کر اہالیان کوٹلہ کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے عوام کو ایک بڑے سانحے سے بچانا چوہدری نعیم رضاکوٹلہ کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے جہاں سوشل میڈیا پر چوہدری موسیٰ الہیٰ کی بھاگتے ہوئے گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہونے کی ویڈیووائرل ہوئی وہاں چوہدری نعیم رضا کی پنجابی مین عوامی اکٹھ سے پر جوش تقریر کی ویڈیو اس سے کہیں زیادہ دیکھی اور شیئر کی گئی مسلم لیگ ق اور ن لیگ کی مرکزی قیادت سمیت ضلع گجرات کے ہر سیاسی ڈیرے پر چوہدری نعیم رضا کی تقریر کا کئی روز تک چرچا رہا
چوہدری نعیم رضا کوٹلہ نے پاسبان سے غیر رسمی گفتگومیں کہا کہ وہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کا بہت احترام کرتے ہیں اسی لیے وہ لاہور میں ان سے ملنے گئے تھے اور ضلع گجرات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا، جبکہ وفاقی وزیر سالک حسین بھی ان سے رابطے میں تھے۔ دوسری جانب ایم این اے عابد رضا نے اس سے قبل گجرات کے انتظامی امور میں مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین کے ’غلبہ‘ پر اپنے تحفظات سے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا تھا۔
معتبرذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نےچوہدری عابد رضا کوٹلہ کو بتایا کہ ق لیگ کے تین ایم این ایز کی حمایت مرکز میں وزیر اعظم شہباز کی حکومت کی بقا کے لیے ضروری ہے، اس لیے پارٹی کو اس وقت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
چوہدری نعیم رضا کوٹلہ کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی خبر اندرون و بیرون ملک بڑی تیزی سے پھیل گئی جبکہ ضلع گجرات سے کئی سیاسی شخصیات نے چوہدری نعیم رضا کو اپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے اس ملاقات کے بعد کئی قد آور سیاسی شخصیات کی چوہدری نعیم رضا کوٹلہ کے ڈیرہ پر آمد کا سلسلہ جاری ہےتوقع کی جاتی ہے کہ چوہدری نعیم رضا کوٹلہ ایک بار پھر ضلع گجرات کی سیاست میں کوئی بڑا سپرائز دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں